حیدرآباد۔8جون (اعتماد نیوز)تلگو دیشم کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی کی ضمانت
پر آج سماعت کو دو دن تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔ اس موقع پر انکی جانب
سے انکے وکلاء نے عدالت میں سہولتوں کی عدم فراہمی کی شکایت کی ۔ تاہم اس
شکایت پر اے سی بی عہدیداراں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی سچائی
نہیں ہے ۔